الیکشن کمیشن کا تمام پولنگ سٹیشنوں میں کیمرے لگانے کا اعلان

الیکشن کمیشن کا تمام پولنگ سٹیشنوں میں کیمرے لگانے کا اعلان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن پولنگ سٹیشنوں پر نصب کرنے کیلئے 80 ہزار سے زیادہ کیمرے خریدے گا جو رات کو بھی دیکھ سکیں گے۔ 20 ہزار ریکارڈنگ ڈیوائسز، 20 ہزار یو پی ایس اور 20 ہزار مانیٹرنگ ڈسپلے بھی خرید ے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ اقدام دھاندلی کا راستہ روکنے کا اہم ذریعہ ثابت ہو گا۔ ملک بھر کے تمام پولنگ سٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ انتخابی عملے، امیدواروں کے ایجنٹس اور ووٹرز کی ہر حرکت کو ریکارڈ کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

پولنگ سٹیشن کیمرے

مزید : کراچی صفحہ اول