الپوری میں موسلادھار بارش ،آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق

الپوری میں موسلادھار بارش ،آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں اندھی طوفان گرج چمک کے ستھ موسلادھار بارش میں باسی میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جان بحق۔کروڑہ سلائیڈنگ الپوری بشام مین روڈ پر ملبہ کی کیچھڑ میں گاڑیاں پھنس گئی،مسافروں کو مشکلات ۔ٹریفک روانی متاثر ہوگئی،موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان،باسی الپوری میں تیز بارش اور گرج چمک اسمانی بجلی گرنے سے مسماۃ ریسان زوجہ سید ولی خان سکنہ باسی موقع ہی پر جان بحق ہوئی۔موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے موسم کو ٹھنڈا کر دیا ہے ،وادی شانگلہ کے پہاڑوں میں یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈال دئے ہیں۔موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچیں ،کھڑی فصلوں میں مکئی۔پاول۔گندم کو شدید نقصان پہنچا ۔باغات میں اڑو۔خوبانی ۔الوچہ۔سیب۔ناشپاتی۔املوک۔توت۔شاہتوت کو بھی نقصان پہنچا،وادی میں یخ بستہ ہواؤں نے ٹھنڈ میں اضافہ لوگ گرم کپڑے اور سویٹر پہننا شروع کر دیا ہیں۔