تحریک آزادی کشمیر ایک نئی تاریخ رقم کر رہی ہے ، فیصل ندیم

تحریک آزادی کشمیر ایک نئی تاریخ رقم کر رہی ہے ، فیصل ندیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(بیورو رپورٹ )جماعۃ الدعوۃ کے صوبائی امیر فیصل ندیم نے کہاہے کہ نہتے کشمیری عوام برستی گولیوں میں تاریخی احتجاج سے تحریک آزادی کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔حکومت پاکستان کشمیریوں کے وکیل ہونے کا کردار ادا کرے اور مظلوم کشمیریوں کے قتل عام کا مسئلہ تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے۔ حافظ محمد سعید ودیگر رہنماؤں کو بھارتی و امریکی دباؤ پر نظربند کیا گیا۔بھارت نے کشمیرنہتے لوگوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی۔پر امن مظاہرین کے خلاف انتہائی خطرناک ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔ مودی سرکار کی سرپرستی میں کشمیریوں کیخلاف مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے ان کی آنکھیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔سندھ بھر میں ہونے والے افطار پروگرام سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ندیم نے کہاکہ حافظ محمد سعید نے سال2017کو کشمیر کا نام کیا اور ملک بھر میں اس حوالہ سے پروگرام جاری ہیں۔ کشمیر میں خون بہہ رہا ہو تو ہم آرام سے نہیں بیٹھ سکتے جب تک اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو وہ جذبات پیش نہ کردیں کہ جن کے ساتھ ان کا دل ٹھنڈا کر دے۔ دلوں کو اطمینان اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔ آج ہر شخص کے دل میں کشمیریوں کی مددکا جذبہ موجود ہے۔ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جہاں ان کا خون گرے گاوہاں ہمارا خون گرے گا ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کا حصول پاکستان کے لئے ز ندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور یہ پاکستان کی شہ رگ ہے۔ہم کشمیری قوم کو سلام پیش کرتے ہیں۔تحریک شہداء کے خون کی وجہ سے اٹھی ہے۔برہان وانی کی شہادت نے قوم کو نیا جذبہ دیا ہے۔ مولانا نصر جاوید نے کہاکہ بھارت سے دوستی والے رویہ نے مسئلہ کشمیر کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ حکمران تحریک آزادی کشمیر کی مدد کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔قائداعظم کی کشمیر پالیسی کو ترک کر دیا گیا ہے۔ جدوجہد آزادی کشمیر کو دہشت گردی قرار دیاجارہا ہے۔کشمیری لازوال قربانیوں کی داستانیں رقم کر رہے ہیں۔ وہ پاکستانی پرچم میں اپنے بیٹوں کو دفن کر رہے ہیں ا ور حکمران تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سمجھتے ہیں۔ کشمیریوں سے اصل یکجہتی ان کے خون سے خون ملانااور ان کی مددکرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعۃالدعوۃ ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کر رہی ہے۔ ہم بیرونی سازشوں کے توڑ کیلئے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا چاہتے ہیں۔