کوہاٹ ،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ،3 زخمی

کوہاٹ ،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ،3 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ پنڈی روڈ پر بلی ٹنگ کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جسمیں انکی موٹر کار تباہ ہوگئی ۔واقعات کے مطابق کوہاٹ شہر سے نواحی قصبہ گمبٹ جانیوالی تیز رفتار موٹر کار کوہاٹ پنڈی روڈ پر بلی ٹنگ کے قریب واقع بہرام سی این جی کے سامنے خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھلا بازیاں کھاتے ہوئے سڑک کے کنارے الٹ گئی جسکے نتیجے میں کار سوار ایک نوجوان ایاز خان موقع پر زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکے تین ساتھی ناصر خان،جاوید اقبال اور محمدحسیب ساکنان سینی گمبٹ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے کا شکار موٹر کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جسے تحویل میں لیکر پولیس نے مقامی تھانے منتقل کردیا ہے جبکہ حادثے کا مقدمہ تھانہ بلی ٹنگ میں درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔حادثے میں جاں بحق نوجوان کو بعد ازاں اپنے مقامی قبرستان میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کردیا گیاجبکہ زخمیوں کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ حادثہ رونما ہونے کے باعث نوجوان کی موت واقع ہونے اور تین افراد کے زخمی ہونے سے علاقے کی فضاء اچانک سوگوار ہوگئی ہے۔