صوابی ،رہزن گروہ کے 2 ارکان گرفتار ،مسروقہ اشیاء برآمد

صوابی ،رہزن گروہ کے 2 ارکان گرفتار ،مسروقہ اشیاء برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی ( بیورورپورٹ)گدون پولیس نے راہزن گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں ، موبائل سیٹ اور دیگر سامان بر آمد کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شاہ زیب سکنہ منگل چائی حال مہر بان بانڈہ گندف کی رپورٹ پر کہ وہ دیگر مزدوروں کے ہمراہ اپنے گھر جا رہے تھے کہ اسلحہ کے زور پر ملزم امتیاز اور ملزم عائد جو کہ درمیان شب براستہ بمقام نہر روڈ پنیالہ پر گدون صنعتی بستی کے مزدوروں سے اسلحہ کی نوک پر زبردستی سے موٹرسائیکل،موبائیل و رقم چھین رہے تھے کو ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز آبازئی کی قیادت میں ایس ایچ او گدون شفیق خان بمع پولیس ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرتوڑ کوشش شروع کی ،جدید خطو ط پر پولیس نے ملزم امتیاز سکنہ علی شیر خیل گندف کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ملزم امتیاز کی نشاندہی پردوسرا ملزم عائد سکنہ گندف علی خیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھیننی ہوئی مسروقہ مال برآمدکیا گیا#