یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کام میں غیر ضروری تاخٰیر برداشت نہیں کی جائیگی : یاسین خان خلیل

یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کام میں غیر ضروری تاخٰیر برداشت نہیں کی جائیگی : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی روڈ پشاور کے تاجر برادری کا ایک نمائندہ وفد نے رکن صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تاجر برادری نے رکن صوبائی اسمبلی کو بتایا کہ یونیورسٹی روڈ پر جاری ترقیاتی کام جس میں حیات آباد سے تمبوانوں موڑ تک نالہ بنانے کیلئے کدائی کررکھی ہے اور اس کھدائی کا تقریباً ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے اور غیر ضروری تاخیرسے تاجر برادری سمیت عوام کو سخت تکلیف سے گزرنا پڑ رہا ہے رکن صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل نے وفد کو یقین دلایا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تاجر برادری اورعوام کے مسائل سے آگاہ ہیں یونیورسٹی اور پشاور کا دل ہے اور حکومت اس روڈ کو مزید خوبصورت اورترقی دینا چاہتا ہے انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ غیرضروری تاخیرک کرانے واے سرکاری اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے رابطہ کرکے اس مسئلہ کا فوری حل نکال لیا جائیگا ۔