کورنگی سے ریٹائرڈ میجر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹڑ )پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو) نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج کے ریٹائڑ میجر کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم سرفراز کو گرفتار کرلیا، ملزم سرفراز نے کورنگی پل پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ریٹائرڈ میجر کو قتل کیا تھا۔ملزم کا ایک ساتھی پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے، واقعے کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے میں درج ہے۔