شانگلہ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن شروع

شانگلہ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن شروع

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوتے ہی مقرر کردہ نمبر پلیٹ میں پھر سے ردوبدل کرکے گاڑی مالکان کی جانب اپنے مرضی سے نمبر پیلٹ پر جو نام پسند ائے لکھا کرتے ہیں بعض حضرات تو نمبرپلیٹ پر پہلے یا اخیری ہندسہ بڑا چھوٹا کرتے ہیں،ٹھیکداران اور بااثر شخصیات نے سبز نمبر پلیٹ بنواکر گاڑی کو سرکاری دکھائے جو قانونی جرم ہے،سبز نمبر پلیٹ کے خلاف کارروائی کرنے کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کا حکم نامہ بھی موجود ہے ۔ ملاکنڈ ڈویژن میں این سی پی گاڑیوں کی رجسٹرہونے والی گاڑیوں کے نمبر پلیٹ پر این سی پی،کوڈ، نمبر، ضلع ،ڈویژن کے علاوہ خود کچھ لکھنا منع ہے اور نمبر پلیٹ بھی ایک جیسے ہوتے ہیں۔شانگلہ میں سبز نمبر پلیٹ کے خلاف کارروائی تو یہاں پر کھٹائی میں پڑ گئی ہے ،سبز نمبر پلیٹ کے بعد شانگلہ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نئے نمبر پلیٹوں میں ردوبدل شروع ہوگیا ہے ،بعض پرائیوٹ این سی پی گاڑیوں پر محکموں کے نام بھی لکھیں گئے ہیں ،نمبر پلیٹ میں ردوبدل اور سرکاری ظاہر کرنے سے ان گاڑیوں میں سمگلنگ کے خدشات پیدا ہورہی ہے ،شانگلہ کی سماجی اور عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور کمشنر ملاکنڈڈویژن سے اپیل کرتے ہوئے ایسے گاڑیوں مالکان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر