چارسدہ ،گراں فروشوں کے خلاف کارروائی ،جرمانے عائد

چارسدہ ،گراں فروشوں کے خلاف کارروائی ،جرمانے عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

؛چارسدہ(بیورو رپورٹ) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان کا سرڈھیری ،گل آباد اور دیگر علاقوں میں گرانفروشی کے خلاف کاروائی کرکے بھاری جرمانے عائد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر عنائت اللہ خان نے گزشتہ عوامی شکایت پر سرڈھیری بازار سمیت علاقہ گل آباد پل اور درگئی میں گرانفروشی کے خلاف کاروائی کرکے ان پر بھاری جرمانے عائد کر دی ہے ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بازاروں میں مرغ فروشوں ،قصائیوں او ر فروٹ کے نرخوں کا معائنہ کیا ،اس موقع پر سرکاری نرخ سے زائد نرخوں پر نرخوں پر اشیاء خورنوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی جبکہ دیگر دکانداروں کو نوٹسز جاری کیں۔