ٹانک ،رمضان المبارک میں گراں فروشوں کی من مانیاں جاری

ٹانک ،رمضان المبارک میں گراں فروشوں کی من مانیاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک(نمائندہ خصوصی) ماہ رمضان میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر ،اشیاء خردنوش منہ مانگے داموں فروخت ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ۔ماہ مقدس میں ضلع بھرمیں مہنگائی کے خودساختہ طوفان نے سر اٹھانا شروع کر دیاہے سرکاری نرخنامے میں280 روپے فی کلو بڑا گوشت 350جبکہ چھوٹا گوشت 550 کے بجائے 700روپے میں کھلے عام فروخت کیا جارہاہے جبکہ سبزی ، پھل اور دودھ فروشوں نے بھی خودساختہ نرخنامے مقرر کر دیے ہیں جس کے باعث غریب عوام مہنگے داموں غیر معیاری اشیاء خردنوش خریدنے پر مجبور چکے ہیں ۔عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹانک سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگے داموں اشیاء خردنوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ملوث دکانداروں کو پابند سلاسل جبکہ انکے کاروباری مراکز کو سیل کیا جائے۔