بٹ خیلہ ،کرنسی ڈیلر کو مختلف مقدمات میں قید وجرمانے کی سزا

بٹ خیلہ ،کرنسی ڈیلر کو مختلف مقدمات میں قید وجرمانے کی سزا

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)اعلیٰ علاقہ قاضی مالاکنڈسیدافتخارشاہ نے بٹ خیلہ کے مشہورکرنسی ڈیلر امیر سیاب خان کوجرم ثابت ہونے پرچارمختلف مقدمات میں پانچ پانچ سال چھ چھ ماہ قیدکی سزاسنادی گئی جبکہ جیل میں گزراہووقت سزامیں شمار ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بٹ خیلہ بازارکے مشہورکرنسی ڈیلر امیر سیاب خان کے خلاف بٹ خیلہ بازارکے چار تاجروں نے28جون سال2014کوتھانہ بٹ خیلہ میں ان کے رقم کو خردبرد کرنے پرانکے خلاف ایف آئی اردرج کرکے مالاکنڈلیویز نے ان کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیامقدمہ سینئرسول جج/اعلیٰ علاقہ قاضی بٹ خیلہ سیدافتخارشاہ کے عدالت میں زیرسماعت تھاگزشتہ روزوکلاء کے دلائل سننے کے بعدمعززعدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم امیرسیاب خان کوچارمختلف مقدمات میں پانچ پانچ سال چھ چھ ماہ قیدکی سزاسنادی گئی ۔جبکہ ملزم امیرسیاب کودفعہ 382کافائدہ دیکرجیل میں گزراہواوقت سزامیں شمارہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر