بونیر ،رقم کے تنازعہ پرایک شخص کو قتل کردیا گیا
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سواڑی میلہ میں لیمبو کے تھیلہ کی رقم نہ دینے پر نامعلوم شحص نے سبزی فروش کو فائیر نگ کرکے قتل کردیا ۔ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ۔گاگرہ پولیس نے بیٹے کی رپورٹ نامعلوم شحص کے خلاف درج کردی ،پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کی ۔واقعات کے مطابق مردان گوجر گھڑی سے تعلق رکھنے والے محمد صدیق جو میلہ ڈاگ سواڑی میں سبزی فروحت کررہاتھا کہ شام کے قریب ایک شھص نے ان سے لیمبو کا ایک تھیلہ جس میں تقریبا پچاس روپے کی لیمبو تھی ۔تھیلہ لیکر چلے گئے ۔سبزی فروش اسکے تعاقب میں چلا گیا کہ اسی اثناء میں اس شحص نے فائرنگ کرکے سبزی فروش کو قتل کردیا ۔سبزی فروش کے بیٹے اختر حسین کی رپورٹ نامعلوم شحص کے خلاف درج کی گئی۔گاگرہ پولیس نے ایف ائی ار درج کرکے ملزم کی تلاش سروع کرد ی ہے ۔