ڈیرہ ،غیر قانونی اسلحہ برآمد ،6 ملزمان گرفتار

ڈیرہ ،غیر قانونی اسلحہ برآمد ،6 ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ٹاؤن پولیس نے گنڈہ پور چوک ،کوٹلہ سیداں چوک ،ڈسٹری نمبر چھ وساتاور ڈھکنہ ہیڈ سے دو بندوق ،دو پستول،ایک کلاشنکوف سمیت بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر کے چھ افراد گرفتار کرلیئے ،الگ الگ مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ٹاؤن کاشف ستار نے گنڈہ پور چوک ،ڈھکنہ ہیڈ،ڈسٹری نمبر چھ وسات اور کوٹلہ سیداں چوک پر مختلف کاروائیوں کے دوران عبدالکریم،رمضان،نعمت اللہ ،تنویر،عمران،سمیت چھ افراد کو گرفتار کر کے ان سے ایک کلاشنکوف،دو بندوق،دو پستول،ایک رائیفل اور اکتالیس کارتوس برآمد کر لئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر