مالا کنڈ میں این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ، عدائض نویسوں کے وارے نیارے

مالا کنڈ میں این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ، عدائض نویسوں کے وارے نیارے

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)ضلع مالاکنڈمیں این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن شروع عرائض نویسوں کی لاٹری نکل آئی سوروپے بیان حلفی کے پانچ سوروپے وصول کرنے لگے متعلقہ حکام نوٹس لیں عوامی حلقوں کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈڈویژن کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع مالاکنڈمیں بھی نان کسٹم پیڈگاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے جس میں سوروپے کی بیان حلفی لازمی قراردی گئی ہے جس کی وجہ سے عرائض نویسوں کی لاٹری نکل آئی ہے اوراپنی مرضی کی رقم لوگوں سے وصول کررہی ہے سوروپے بیان حلفی کے بعض عرائض نویس چارسواورپانچ سوروپے وصول کررہی ہے جویہاں کے عوام کے ساتھ سراسرظلم اورناانصافی ہے علاقے کے عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ زیادہ رقم وصول کرنے والے عرائض نویسوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے ان کالائنس منسوخ کیاجائے جبکہ دوسری طرف سٹام ونڈرعرائض نویسوں کی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے جوبھی خلاف قانون ہے ان کوبھی غیرقانونی کام سے روکاجائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر