کراچی، مختلف کارروائیوں میں 3 لینڈ گریبر سمیت 7 ملزمان گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹڑ ) زمان ٹاؤن پولیس نے مختلف کارروائیوں کے بعد 3 لینڈ گریبر سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔قبضے سے 4 ٹی پستول،منشیات،موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔ ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی کی ہدایت پر زمان ٹاؤن ایس ایچ او محمد اشفاق تصویر محل چوکی انچارج غلام علی نے ہمراہ پولیس پارٹی کے سیکٹر48 ایف کورنگی نمبر ڈھائی کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 لینڈ گریبرمحمد عرفان ولد محمد خالد، غلام فرید ولد غلام حیدر اورخان محمد ولد محمد تاج کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سرکاری زمین پر قبضہ کی کوشش کر رہے تھے۔ دوسری کارروائی کورنگی سو کواٹر سیکٹر 50 سی میں کی گئی۔ کارروائی میں 4 ملزمان علی ولد فضل کریم، عمیر ولد حسن، محمد وقار برمی ولد امان اور عبدلجبار ولد عبدالراؤف کو گرفتار کر کے قبضے سے4ٹی پستول،منشیات،موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں زمان ٹاؤن کورنگی و دیگر علاقوں میں درجنوں وارداتیں کی ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ییں جن کی ایف ائی آر نمبرز292,296,297,332,333/2017 u/s 447/34, 6/9A and 23(1)A درج کر لی ہیں۔مزید ملزمان سے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔