سعودی قطر بحران : وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف ثالثی کیلئےسعودی عرب روانہ ہو گئے

سعودی قطر بحران : وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف ثالثی کیلئےسعودی عرب ...
سعودی قطر بحران : وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف ثالثی کیلئےسعودی عرب روانہ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد وزیر اعظم نوازشریف  آج ہنگامی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز  بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانیسفیر خان ہشام بھی وفد کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف سعودی قطر بحران میں ثالثی کیلئے سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ایک روزہ دورے کے بعد وزیر اعظم نوازشریف اور دیگر ارکان کل وطن واپس پہنچیں گے ۔
خیال رہے چند روز قبل سعودی عرب ، مصر ، یو اے ای اور بحرین نے قطری حکومت پر دہشتگردوی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے جس کے بعد اردن اور موریتانیہ نے بھی اس موقف پر سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے قطر کیساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دیے۔

جدہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم نوازشریف کا گورنرمکہ شہزادہ خالد بن فیصل بن عبدالعزیز نے استقبال کیا

مزید :

قومی -