رمضان المبارک کے مہینے میں عمر ے کے لیے سعودی عرب جانے والے میا ں بیوی کے پاس سے ایسی شرمناک چیز برآمد ہو گئی کہ ائیر پورٹ پر کھلبلی مچ گئی ،اے ایس ایف نے جوڑے کو فوری گرفتار کر لیا

رمضان المبارک کے مہینے میں عمر ے کے لیے سعودی عرب جانے والے میا ں بیوی کے پاس ...
رمضان المبارک کے مہینے میں عمر ے کے لیے سعودی عرب جانے والے میا ں بیوی کے پاس سے ایسی شرمناک چیز برآمد ہو گئی کہ ائیر پورٹ پر کھلبلی مچ گئی ،اے ایس ایف نے جوڑے کو فوری گرفتار کر لیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پرائیر پورٹ سیکیورٹی فورس نے کارروائی کر کے عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے والے میاں بیوی کو منشیات اسمگلنگ کرنے پر گرفتار کر لیا ۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے لاہور ایئرپورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر میاں بیوی کے سامان سے 6 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔اے ایس ایف حکام کے مطابق خوشاب کا محمد انور اپنی اہلیہ کے ہمراہ غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ جارہا تھا۔ایئر پورٹ پر حکام کی جانب سے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 6 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔اے ایس ایف حکام نے منشیات قبضے میں لے کر ملزم محمد انور اور اس کی بیوی شبانہ کو گرفتار کر لیا۔

مزید خبریں :چیمپینز ٹرافی میں آج شاہین اور شیر آمنے سامنے آئیں گے ،میچ کب شروع ہو گا اور اگر پاکستان جیتا تو کتنے سالوں بعد ایونٹ کے سیمی فائنل میں جائے گا ؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

مزید : لاہور