پاکستان اگر سری لنکا کو اس طرح ہرائے تو سیمی فائنل بنگلہ دیش سے ہو سکتا ہے ۔۔۔ انتہائی دلچسپ تفصیلات جان کر آپ اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکیں گے

پاکستان اگر سری لنکا کو اس طرح ہرائے تو سیمی فائنل بنگلہ دیش سے ہو سکتا ہے ۔۔۔ ...
پاکستان اگر سری لنکا کو اس طرح ہرائے تو سیمی فائنل بنگلہ دیش سے ہو سکتا ہے ۔۔۔ انتہائی دلچسپ تفصیلات جان کر آپ اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکیں گے

  


کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے اہم میچ میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے اور جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جہاں اس کا مقابلہ ٹورنامنٹ کی فیورٹ اور خطرناک ٹیم انگلینڈ کیساتھ ہو گا جبکہ اس گروپ میں پہلے نمبر پر موجود ٹیم یعنی بھارت کا سیمی فائنل میں بنگلہ دیش سے میچ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا تو کس سے مقابلہ ہو گا؟ ایسی خبر آ گئی کہ پاکستانی۔۔۔

لیکن پاکستانی ٹیم اگر سری لنکا کیخلاف انتہائی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے اسے ریکارڈ شکست سے دوچار کرے تو اس کا مقابلہ سیمی فائنل میں بنگلہ دیش سے بھی ہو سکتا ہے۔ مگر کیسے؟ یہ تفصیلات جان کر آپ یقینا اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکیں گے کیونکہ بظاہر یہ ناممکن دکھائی دیتا ہے۔

دلچسپ حقائق کچھ اس طرح ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اگر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف 265 سے زائد رنز سے کامیابی حاصل کر لے تو یہ گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ جاتی ہے اور اگر یہ بعد میں بیٹنگ کرے تو اسے لنکن ٹائیگرز کے خلاف 13 اوورز میں 300 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہو گا اور اس طرح یہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کیساتھ مقابلے سے بچ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بقا ءکی جنگ ،آئی سی سی نے سری لنکا کو ایسا کھلاڑی سکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت دے دی جو کسی بھی ٹیم کے چھکے چھڑا سکتا ہے ،میچ سے قبل پاکستانیوں کے لیے تشویشناک خبر آگئی

اب یہ معاملہ تو تقریباً ناممکن دکھائی دیتا ہے کیونکہ سری لنکا کے خلاف 265 رنز سے زائد کی کامیابی حاصل کرنے کا مطلب ہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 سے زائد رنز کا ہدف دے کر سری لنکا کو جلد سے جلد آﺅٹ کرنا، اور 13 اوورز میں 300 رنز کا ہدف تو کسی صورت بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ لہٰذا سیمی فائنل میں انگلینڈ کا سامنا کیسے کرنا ہے؟ یہ بعد میں سوچیں گے، آج بس سری لنکا کو ہرانا ہے اور ہر صورت سیمی فائنل میں جانا ہے۔

مزید : کھیل