متنازع تقریر پر نہال ہاشمی کو نواز لیگ سے نکال دیا گیا

متنازع تقریر پر نہال ہاشمی کو نواز لیگ سے نکال دیا گیا
متنازع تقریر پر نہال ہاشمی کو نواز لیگ سے نکال دیا گیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز نے عدلیہ اور تحقیقاتی اداروں کے بارے متنازع بیان دینے والے سینیٹر نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکال دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ نواز کے صدر نوازشریف نے ڈسپلنری کمیٹی کی سفارشات کے بعد نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکال دیا ۔چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی راجہ ظفر الحق نے سفارشات وزیر اعظم نوازشریف کو بھجوا دیں ہیں جن میں کہا گی اہے کہ نہال ہاشمی نے متنازعہ تقریر کر کے پارٹ ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسپلن کمیٹی نے اپنی سفارشات میں نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکالنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد انہیں نواز لیگ سے نکال دیا گیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں