جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کی گریڈ 22 میں ترقی کا امکان

جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کی گریڈ 22 میں ترقی کا امکان
جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کی گریڈ 22 میں ترقی کا امکان

  


 اسلام آباد (ویب ڈیسک) جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے آئندہ اجلاس میں ترقی دیے جانے کا امکان ہے۔روزنامہ ایکسپریس کے مطابق سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں سیکریٹری کابینہ ڈویژن، سیکریٹری سٹیبلشمنٹ اور سیکریٹری ٹو وزیراعظم شرکت کریںگے، بورڈ کے اجلاس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو گریڈ 22 میں ترقی دیے جانے کا امکان ہے۔

سعودی عرب اور قطر کی لڑائی ،اگلے 48گھنٹوں میں امیر کویت اور ترک ثالثی میں اختلافات ختم ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے،مذاکرات کی تیاریاں مکمل

واجد ضیا کا تعلق پولیس سروس گروپ سے ہے اور ان کا سولہواں کامن بنتا ہے، واجد ضیا کا شمار پولیس سروس کے سینئر افسران میں ہوتا ہے۔ اخبار کے مطابق واجد ضیا نے یکم نومبر 1988کو سول سروس کا آغاز کیا اور اس وقت گریڈ21 میں خدمات انجام دے رہے ہیں، واجد ضیا کو مئی 2015میں سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں گریڈ21 میں ترقی دی گئی تھی اورگریڈ21 میں ان کی مدت ملازمت کے 2سال مکمل ہوچکے ہیں جو گریڈ 22 میں ترقی کے لیے ضروری ہے۔اخبار  کے مطابق سلیکشن بورڈکے اجلاس میں گریڈ 21 کے 20 کے قریب افسران کو گریڈ22 میں ترقی دی جائے گی، جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا 27 مارچ 2022 کو رٹائرہوجائیں گے۔

مزید : اسلام آباد