ماضی کی یہ معروف اداکارہ مشی خان تو آپکو یاد ہونگی ، اب یہ کیسی نظر آتی ہیں؟ اتنی تبدیلی کہ دیکھ کر آپکو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے گا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بڑھے وزن سے پریشان ماضی کی خوبصورت اداکارہ مشی خان کی تازہ تصاویر نے لوگوں کو حیران پریشان کر دیا ،دبلی پتلی اداکارہ کو دیکھ کر مداح بھی چونک گئے۔
”پڑھ لو“ کے مطابق پاکستانی انڈسٹری میں 19سال تک خدمات انجام دینے والی مشی خان نے وزن کم کرنے کیلئے ورزش کا آغاز کردیا جو اپنی تازہ تصاویر میں بے حد سلم سمارٹ نظر آرہی ہیں ، مشی خان کے مداح صنم بلوچ کے پروگرام میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ کو نئے روپ میں دیکھ کر پہنچاننے سے عاری ہو گئے۔
مشی خان نے پروگرام میں ایک سوال پر اپنے وزن کم کرنے کے حوالے سے بتایا کہ بڑھتے وزن کیساتھ میری پیدائشی جنگ تھی ۔ جب پیدا ہوئی تب بھی میرا وزن 13پاﺅنڈ تھا اور پورا کلینک مجھے دیکھنے آیا تھا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل عروسہ میں میرا وزن نارمل تھا مگر پھر کبھی موٹی ہو جاتی تھی اور کبھی نارمل مگر مجھ سے کھانے پر ہاتھ نہیں روکا جا تا تھا ، ایک وقت میں میرا وزن 75سے 78کلو گرام ہو گیا تھا اور اب میں 60کلو پر آگئی ہوں ۔ ایک وقت تھا جب میں بہت دبلی پتلی ہو گئی تھی جو مجھ پر زرا بھی سوٹ نہیں کر رہا تھا جس کے بعد میں نے چپس اور کولڈ ڈرنکس استعمال کرنا شروع کر دیں تاکہ وویٹ گین کر سکوں ۔ اس وقت میرا وزن 55کلو تھا ۔لوگ مجھے آواز سے پہچانتے تھے کہ آپ مشی خان لگ رہی ہیں۔
مشی خان نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟ انہی کی زبانی سننے کیلئے یہ دیڈیو دیکھیں۔