کیا عماد وسیم آج کے میچ میں بھی ”ہیئر بینڈ“پہن کر آئیں گے ،معروف سپورٹس اینکر پرسن زینب عباس نے ”ہیئر بینڈ“ کے راز کے حوالے سے سوال کیا تو عماد وسیم نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پائیں گے

کیا عماد وسیم آج کے میچ میں بھی ”ہیئر بینڈ“پہن کر آئیں گے ،معروف سپورٹس ...
کیا عماد وسیم آج کے میچ میں بھی ”ہیئر بینڈ“پہن کر آئیں گے ،معروف سپورٹس اینکر پرسن زینب عباس نے ”ہیئر بینڈ“ کے راز کے حوالے سے سوال کیا تو عماد وسیم نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پائیں گے

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں بھارت کے خلاف پہلے میچ کے دوران ہیئر بینڈ پہننے پر سوشل میڈ یا صارفین کی شدید تنقید کا نشانہ بننے والے عماد وسیم نے سری لنکا کے خلاف میچ میں بھی ہیئر بینڈ پہننے کا عزم ظاہر کردیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوزکی معروف سپورٹس اینکر زینب عباس کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران عماد وسیم نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف یہ منصوبہ بندی کی ہے کہ زیادہ آگے گیند نہیں کر نا بلکہ تھوڑا پیچھے گیند کرنی ہے کیونکہ سٹریٹ کی باونڈریز قریب ہیں اور سری لنکا کے کھلاڑی سٹریٹ ڈرائیوز بہت اچھی کھیلتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سری لنکن کھلاڑ ی اٹیکنگ کرکٹ کھیلتے ہیں اس لیے انہیں آوٹ کرنے کا موقع بھی زیادہ ہو گا ۔اس موقع پر اینکر پرسن نے سوال کیا کہ پہلے میچ میں آپ نے ہیئر بینڈ پہنا تھا جس پر سوشل میڈ یا صارفین نے بھی خوب رد عمل دیا ،دوسرے میچ میں ہیئر بینڈ اتارا تو پرفارمنس دی ،آپ تیسرے میچ میںہیئر بینڈ پہنیں گے ؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عماد وسیم نے اپنے بال دکھائے اور کہا کہ یہ بہت ہی اچھا لگ رہا تھا ۔انہوں نے زینب عباس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم مجھے نہیں جانتی ،میں آج بھی ہیئر بینڈ پہن کر کھیلوں گا ۔واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں عماد وسیم کے ہیئر بینڈ پر سوشل میڈ یا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں :پاک بھارت مقابلے کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی عماد وسیم سے جنگ ، کیا کیا کچھ کہہ گئے؟ پڑھ کر آپ ہار کا غم بھول جائیں گے

ویڈیو دیکھئے

مزید : کھیل