میچ سے قبل سری لنکن ٹیم کے کپتان کیساتھ ایسا کام ہو گیا کہ پاکستان کی جیت یقینی ہو گئی

میچ سے قبل سری لنکن ٹیم کے کپتان کیساتھ ایسا کام ہو گیا کہ پاکستان کی جیت ...
میچ سے قبل سری لنکن ٹیم کے کپتان کیساتھ ایسا کام ہو گیا کہ پاکستان کی جیت یقینی ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں میچوں اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کیساتھ جس ایک چیز کے بارے میں سب سے زیادہ بات کی جا رہی ہے، وہ پاکستانی سپورٹس رپورٹ زینب عباس کی اے بی ڈویلیئرز اور ویرات کوہلی کیساتھ لی جانے والی سیلفی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پاکستان اگر سری لنکا کو اس طرح ہرائے تو سیمی فائنل بنگلہ دیش سے ہو سکتا ہے ۔۔۔ انتہائی دلچسپ تفصیلات جان کر آپ اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکیں گے
بھارتی میڈیا نے یہ ’الزام‘ عائد کیا کہ زینب عباس جس بھی کھلاڑی کیساتھ سیلفی لیتی ہیں وہ اگلے میچ میں 0 پر آﺅٹ ہو جاتا ہے جبکہ اے بی ڈویلیئرز اور ویرات کوہلی کیساتھ ایسے ہی ہوا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا اورلوگوں نے پرزور مطالبہ شروع کر دیا کہ اب ایک سیلفی سری لنکا کے کپتان کے ساتھ بھی ہونی چاہئے۔
زینب عباس نے پاکستانیوں کا یہ مطالبہ بھی پورا کر دیا ہے اور میچ سے پہلے اینجلو میتھیوز کیساتھ سیلفی بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ہے۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا ”پرزور فرمائش پر، میں نے اپنا کام کر دیا۔ اب پاکستانی ٹیم، میدان میں اترو اور جیتو۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بقا ءکی جنگ ،آئی سی سی نے سری لنکا کو ایسا کھلاڑی سکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت دے دی جو کسی بھی ٹیم کے چھکے چھڑا سکتا ہے ،میچ سے قبل پاکستانیوں کے لیے تشویشناک خبر آگئی
زینب عباس کی جانب سے یہ تصویر اپ لوڈ ہوتے ہی اسے بہت زیادہ پسند اور ری ٹویٹ کی جا رہا ہے جبکہ لوگ دلچسپ طریقے سے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا کہ ”خیر۔۔۔! اب سری لنکا کے جیتنے کا کوئی چانس نہیں بچا۔“

مزید :

کھیل -