کارڈیف میں ہلکے بادلوں کا راج، بارش کا کوئی امکان نہیں

کارڈیف میں ہلکے بادلوں کا راج، بارش کا کوئی امکان نہیں
کارڈیف میں ہلکے بادلوں کا راج، بارش کا کوئی امکان نہیں

  


کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم ترین میچ شروع ہونے میں چند ہی منٹ باقی رہ گئے ہیں تاہم اس سے پہلے ہی موسم کے حوالے سے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پاکستان اگر سری لنکا کو اس طرح ہرائے تو سیمی فائنل بنگلہ دیش سے ہو سکتا ہے ۔۔۔ انتہائی دلچسپ تفصیلات جان کر آپ اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکیں گے

کارڈیف سے سامنے آنے والی تازہ ترین تصاویر کے مطابق وہاں ہلکے ہادل چھائے ہوئے ہیں تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور بہترین کرکٹ میچ کیلئے یہ ایک شاندار موسم ہے۔

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ آج کے میچ میں دونوں جانب سے 50,50 اوورز ہی کرائے جائیں گے اور امید ہے کہ شائقین کرکٹ کو سنسنی سے بھرپور اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

مزید : کھیل