سعودی ضلع قطیف میں بم دھماکا ، سیکیورٹی فورسز کا افسر شہید ،2زخمی
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی ضلع قطیف میں بم دھماکے کے نتیجے میںسیکیورٹی فورسز کا افسر شہید اور 2افسرزخمی ہو گئے۔دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
”العربیہ “ کے مطابق مشرقی صوبے کے ضلع قطیف میں زور دار دھماکے میں ایمرجنسی سکیورٹی فورسز کا ایک افسر شہید ہو گیا۔بم دھماکے میں دیگر دو افسران زخمی ہیں ۔
سعودی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب المسورہ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ایک دستے کو دوران گشت دھماکا خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں میجر طارق بن عبداللطیف العلاقی شہید ہو گیا جب کہ دو دیگر افسران زخمی بھی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے اس دہشت گرد کارروائی کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔