جاپان کی سب سے بڑی اور فن تعمیر کا نمونہ مسجد جس کی تصاویر دیکھ کر آپ بھی خوش ہوجائیں گے

جاپان کی سب سے بڑی اور فن تعمیر کا نمونہ مسجد جس کی تصاویر دیکھ کر آپ بھی خوش ...
جاپان کی سب سے بڑی اور فن تعمیر کا نمونہ مسجد جس کی تصاویر دیکھ کر آپ بھی خوش ہوجائیں گے

  


ٹوکیو(عبدالباسط بلوچ سے) جاپان جہاں اپنی خوبصورتی اور اچھے سسٹمکی وجہ سے دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے وہاں اسلامی شعائر اور مساجد کی وجہ سے بھی اسکو انفرادیت اور احترام حاصل ہے۔اس سے جہاں مسلمانوں کے شوق عبادت کا اندازہ ہوتا ہے وہاں فن تعمیرات کا اعلٰی ذوق بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔ٹوکیو میں اسلامک کلچرل سنٹر ترکی اپنے خوبصورت انداز کی وجہ سے منفرد حیثیت کی حامل ہے۔

یہ جاپان میں سب سے بڑی اورایشیا کی خوبصورت اور شاہکار مسجد ہے۔اس کو باہر سے دیکھیں تو آپ کے قدموں کو اپنی طرف ضرور کھینچے گی۔ربّ کا گھر،اس کا در، اور اس کی خوبصورتی رب کی عظمت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔خوبصورت دروازے اعلٰی پیچ کاری ،عربی اور ترکی خطاطی کے اعلی نمونے، جو ایک بار آجاتا ہے وہ ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔مسجد کے دو فلور ہیں۔ ایک کمیونٹی سنٹر ہے۔جس میں لائبریری ،کمیونٹی سنٹر اور اور حلال فوڈز کی دوکانیں ہیں ۔ دوسرے فلور پر نماز کا انتظام ہے۔اس فلور کے محراب ،دیواریں،اور لگے اعلٰی قسم کے فانوس اس کی عظمت اور شوق سجاوٹ و بناوٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایک بار بندہ داخل ہو جائے تووہیں کا ہو کر رہ جانے کو من کرتا ہے۔اور رمضان المبارک میں خاص کر اس کی رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں۔اس کا سارا انتظام ترکی حکومت کے تحت ہے۔اس کے پُرشکوہ مینار،اور اندر کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے دنیابھر سے لوگ آتے ہیں۔رمضان المبارک میں دوردراز سے مسلمان تراویح پڑھنے یہاں آتے ہیں۔عیدین کا اجتماع بھی ہوتا ہے۔جمعہ کی نماز میں بارہ سو سے پندرہ سو مسلمان اس میں سما سکتے ہیں۔

غیر مسلم وزیٹرز بھی اس کو دیکھنے کے لیے آتے رہتے ہیں۔ان کے لیے ہفتے اور اتوار کو مسجد کو کھولا جاتا ہے۔عورتوں کو بھی وزٹ کی اجازت ہے ،لیکن وہ اپنا سر سکارف یا چادر سے ڈھانپ کر آتی ہیں۔

اس کمیونٹی سنٹر کی خاص بات یہ ہے یہاں بہت سارے غیر مسلم ،جاپانی ،اور دیگر ممالک کے لوگ مشرف بااسلام بھی ہوتے ہیں ،یہاں پر مسلمان مردوں اور عورتوں کی شادیوں کا بھی ہر ہفتہ اہتمام کیا جاتا ہے جس میں جاپانی مسلم اور دوسرے ممالک کے مسلمان جہنوں نے جاپان کی عورتوں کو مسلمان کیا ہوتا ہے وہ بھی اپنے نکاح کے لیے آتے ہیں۔

مزید : رئیل سٹیٹ