پاکستان کا آرمی چیف کون ہے۔۔۔؟ گوگل نے ایسا جواب دیدیا کہ پاکستانیوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا، کیا کہا؟ جان کر آپ گوگل کے بائیکاٹ پر بھی غور کر سکتے ہیں

پاکستان کا آرمی چیف کون ہے۔۔۔؟ گوگل نے ایسا جواب دیدیا کہ پاکستانیوں کو اپنی ...
پاکستان کا آرمی چیف کون ہے۔۔۔؟ گوگل نے ایسا جواب دیدیا کہ پاکستانیوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا، کیا کہا؟ جان کر آپ گوگل کے بائیکاٹ پر بھی غور کر سکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سرچ انجن گوگل زندگی کے ہر شعبے میں ہی سروسز فراہم کر رہا ہے اور گوگل ٹرانسلیشن بھی ایک ایسی ہی سروس ہے جس کے تحت دنیا کی بہت سی زبانوں میں لکھے الفاظ اور جملوں کو ٹرانسلیٹ کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پاکستان اگر سری لنکا کو اس طرح ہرائے تو سیمی فائنل بنگلہ دیش سے ہو سکتا ہے ۔۔۔ انتہائی دلچسپ تفصیلات جان کر آپ اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکیں گے
طلباءاور ہر شعبے میں کام کرنے والے افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور بجائے کسی ڈکشنری کے اپنے سمارٹ فون کے ذریعے ہی یہ سہولت استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
ایک صارف نے چیف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کو انگریزی سے اردو میں ٹرانسلیٹ کرنے کیلئے گوگل ٹرانسلیشن کا سہارا لیا تو یہ دیکھ کر جھٹکا لگ گیا کہ گوگل اب بھی سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو پاکستان کا آرمی چیف سمجھتا ہے۔

حالانکہ انہیں گئے ہوئے عرصہ گزر چکا ہے اور ان کے بعد آرمی چیف کی ذمہ داریاں سنبھانے والے راحیل شریف بھی اپنی مدت ملازمت پوری کر کے جا چکے ہیں اور اب جنرل قمر جاوید باجوہ اس عہدے پر براجمان ہیں لیکن شائد لوگوں کو لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ رکھنے والے گوگل کو بھی اپ ڈیٹ ہونے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں۔۔۔“ شاہد آفریدی زندگی میں پہلی مرتبہ ثناءبچہ اور صباءقمر کیساتھ ملاقات کیلئے پہنچے تو کسی کو یقین ہی نہیں آیا، ملاقات کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر آ گئی کہ لوگوں کو آفریدی پر ”رحم“ آنے لگا
پاکستانیوں نے جب گوگل کی اس حرکت کو دیکھا تو ایک دم حیرت اور سکتے کی ملی جلی کیفیت میں آ گئے اور بہت سے لوگ تو گوگل کی اس ”گستاخی“ پر ٹرانسلیشن سروس کے بائیکاٹ پر بھی غور شروع کر سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -