عمران خان وہ یا کوئی اور،ملک کا امن خراب کرنے والوں کے ساتھ حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی:رانا ثنااللہ

عمران خان وہ یا کوئی اور،ملک کا امن خراب کرنے والوں کے ساتھ حکومت آہنی ہاتھوں ...
عمران خان وہ یا کوئی اور،ملک کا امن خراب کرنے والوں کے ساتھ حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی:رانا ثنااللہ

  


فیصل آباد(آن لائن) صو بائی وزیر قانون و بلدیات پنجاب رانا ثنا اللہ نے بھی دھمکی دیدی کہتاہیں کہ اب عمران خان ہو یا کوئی اور ملک کا امن خراب کرنے والوں کے ساتھ حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی، عمران خان خود جے آئی ٹی پر اثرانداز ہورہے ۔

اطلاع ملی ہے کہ جے آئی ٹی تحقیق کے دوران الیکشن کمیشن جعلی کاغذات بنا رہا ہے :عمران خان

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کا افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حسین نواز اور حسن نواز جے آئی ٹی کے بلوانے پر پیش ہو رہے ہیں ،ان کی پیشی پر انہیں چھ سے دس گھنٹے بیٹھائے رکھنے کا مطلب ہے انہیں پریشان کرنا ہے لیکن اس کے باوجود شریف فیملی قانون کی پاسداری کے لئے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر سوالات کا جواب دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا حالیہ بیان کہ اگر حکومت نے سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی تو وہ اپنے کارکنوں کے ہمراہ اینٹ کا جواب پتھر سے دے گی ان کے اس بیان کا مطلب ہے کہ وہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کی آڑ میں ملک کا نظام خراب کر سکتے ہیں لیکن یہ ان کی بھول ہو گی۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ حکومت ملک کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کی بھر پور اہلیت رکھتی ہے۔ عمران خان متنازع بیان دے کر کہ وہ سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہونگے خود پارٹی بننے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کا حالیہ بیان قابل مذمت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

مزید : قومی