ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کیساتھ گزرے ذاتی لمحات سے پردہ اٹھا دیا، ایسی بات بتا دی کہ شرم سے لال ہو گئے، جان کر آپ بھی شرما جائیں گے

ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کیساتھ گزرے ذاتی لمحات سے پردہ اٹھا دیا، ایسی بات ...
ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کیساتھ گزرے ذاتی لمحات سے پردہ اٹھا دیا، ایسی بات بتا دی کہ شرم سے لال ہو گئے، جان کر آپ بھی شرما جائیں گے

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے معاشقہ تو اب زبان زد عام ہے۔ ایک ساتھ تقاریب میں شریک ہونے سے لے کر پریمیئرز میں شرکت تک، ویرات اور انوشکا کے بارے میں ہی بات چیت کی جا تی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پاکستان اگر سری لنکا کو اس طرح ہرائے تو سیمی فائنل بنگلہ دیش سے ہو سکتا ہے ۔۔۔ انتہائی دلچسپ تفصیلات جان کر آپ اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکیں گے

ماضی میں کئی مرتبہ ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر انوشکا کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے اور اب ایک مرتبہ پھر انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران انوشکا شرما کے بارے میں ایسی باتیں کی ہیں کہ وہ خود بھی شرم سے لال ہو گئے۔

اس سارے انٹرویو کے دوران ان کے چہرے پر پھیلی مسکراہٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اگرچہ وہ واضح طور پر اس کا اظہار نہیں کرتے مگر وہ انوشکا شرما کیساتھ دل و جان سے پیار کرتے ہیں۔

انٹرویو کے دوران ویرات کوہلی سے انوشکا شرما کیساتھ گزرے نجی لمحات سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ” میں موہالی میں تھا اور ٹیسٹ سیریز چل رہی تھی اور وہ مجھے ملنے آئی تھی۔ اتفاق سے جب مجھے ٹیسٹ کپتان بنایا تھا تب بھی وہ میلبورن میں میرے ساتھ ہی تھی اور یہ میرے لئے بڑا ہی زبردست لمحہ تھا جو اس کے ساتھ شیئر کیا۔ اور پھر موہالی میں ہوا اور مجھے سے بات چیت ہوئی۔ اور جب فون بند ہوا تو میں نے اسے بتایا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں۔۔۔“ شاہد آفریدی زندگی میں پہلی مرتبہ ثناءبچہ اور صباءقمر کیساتھ ملاقات کیلئے پہنچے تو کسی کو یقین ہی نہیں آیا، ملاقات کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر آ گئی کہ لوگوں کو آفریدی پر ”رحم“ آنے لگا

تو ایک منٹ کیلئے میں ماضی میں چلا گیا (فلیش بیک) تھا ۔ اکیڈمی میں کرکٹ شروع کرنے سے موہالی والے میچ تک کا، میں جذباتی ہو گیا اور رونے لگا۔ کیونکہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ میری زندگی میں یہ دن آئے گا اور اس سے بھی بڑھ کر کہ اس موقع پر وہ میرے پاس تھی اور وجہ سے وہ لمحہ اور بھی زیادہ خوبصورت ہو گیا۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل