’تم فوری ہمارے لئے یہ کام کردو ورنہ۔۔۔‘ قطر کے بعد متحدہ عرب امارات نے ایک اور اسلامی ملک کو انتہائی خطرناک دھمکی دے دی، کونسا ملک ہے؟ پوری اسلامی دنیا ہل کر رہ گئی

’تم فوری ہمارے لئے یہ کام کردو ورنہ۔۔۔‘ قطر کے بعد متحدہ عرب امارات نے ایک ...
’تم فوری ہمارے لئے یہ کام کردو ورنہ۔۔۔‘ قطر کے بعد متحدہ عرب امارات نے ایک اور اسلامی ملک کو انتہائی خطرناک دھمکی دے دی، کونسا ملک ہے؟ پوری اسلامی دنیا ہل کر رہ گئی

  


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی حمایت میں متحدہ عرب امارات نے قطر کا حقہ پانی بند کرنے کے بعد اب ایک اور اسلامی ملک کو ایسی خطرناک دھمکی دے دی ہے کہ پوری اسلامی دنیا ہل کر رہ گئی ہے۔ مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مبینہ طور پرتیونس کو دھمکی دی ہے کہ اگر تم ہمارے مفادات کے لیے کام نہیں کرو گے تو ہم تمہارے ملک کو غیرمستحکم کر دیں گے۔“ یہ انکشاف تیونس کے سینئر عہدیدار نے مڈل ایسٹ آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔

’خلیجی ممالک یہ سمجھتے ہیں کہ قطر شام کی جنگ کے بعد۔۔۔‘ قطر اور عرب ممالک کی لڑائی کے پیچھے چھپی وہ اصل وجہ جو آپ کو معلوم نہیں

عہدیدار نے مزید بتایا کہ ”گزشتہ سال نومبر میں الجیرین حکومت کی طرف سے تیونس کو خبردار کیا گیا تھا کہ اماراتی حکومت سکیورٹی سمیت تیونس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی منصوبہ بندی رکھتی ہے۔ الجیریا کے حکام اس معاملے میں بالکل یقین کے ساتھ بات کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ متحدہ عرب امارات تیونس میں مداخلت کا منصوبہ بنا چکی ہے کیونکہ یہ اس کام کے لیے بہترین وقت ہے۔ “ ذرائع نے متحدہ عرب امارات پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ ”وہ تیونس کے صدر بیجی سید ایسیبسی پر اثرانداز ہونے کے لیے خاصی رقم خرچ کر رہا ہے۔ امارات سمجھتا ہے کہ تیونس اس کی منصوبہ بندیوں کے مطابق نہیں چل رہا۔ چنانچہ وہ اسے غیرمستحکم کرنے کے مختلف طریقوں پر عمل پیرا رہے گا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ کوئی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ ان کے پاس سرمایہ ہے جو وہ ایسے منصوبوں پر لٹا سکتا ہے۔ اسے دنیا میں بھی کسی سے خوف نہیں کیوں یورپ سمیت لگ بھگ سبھی طاقتور ملک اس کے پیسے پر انحصار کرتے ہیں۔“

مزید : عرب دنیا