فہیم اشرف ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے 213 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے

فہیم اشرف ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے 213 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے
فہیم اشرف ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے 213 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کارڈیف ( افضل افتخار)آل راﺅنڈر فہیم اشرف پاکستان کی طرف سے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے 213 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔چیمپئنزٹرافی میں سر ی لنکا کے خلاف اہم میچ میں پاکستان نے آل راونڈرفہیم اشرف کوٹیم میں شامل کیا ہے.

جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کیخلاف گواہی کیلئے رحمان ملک کو بھی طلب کر لیا

، قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے میدان میں اترنے سے قبل گرین کیپ دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فہیم اشرف کو قومی ٹیم کا حصہ بننے پرمبارکباد دی گئی ہے۔ فہیم اشرف 31 فرسٹ کلاس میچز میں 63.86 کی اوسط سے 1207 رنز بنا چکے ہیں جبکہ 26.63 کی اوسط سے 94 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں فہیم اشرف نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دیا تھا اور 30 گیندوں پر 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 342 رنز کا بڑا ہدف عبور کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزید :

کھیل -