حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر جلوسوں کو تین سطحی سیکورٹی فراہم کی جائے گی:کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل

حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر جلوسوں کو تین سطحی سیکورٹی فراہم کی جائے گی:کمشنر ...
حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر جلوسوں کو تین سطحی سیکورٹی فراہم کی جائے گی:کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر جلوسوں کو تین سطحی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ کی ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے،تمام جلوسوں کے راستوں کی سرچ و سویپنگ کی جائے گی، انتظامیہ اور پولیس نے اپنے اپنے پلان مکمل کر لیے ہیں، حضرت علیؓ کے یوم شہادت 21رمضان المبارک کے اہم جلوسوں کے باعث ٹریفک پولیس 10 مقامات سے متبادل راستے فراہم کرے گی تاکہ شہریوں کو کوئی تکلیف نہ ہو،لاہور میں ڈی سی آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم ہوگا۔

سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار اظہار یوم شہادت علیؓ پر حفاظتی و دیگر انتظامات کے حواے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں آر پی او شیخوپورہ صاحب زادہ شہزاد سلطان، ڈی سی لاہور سمیر احمد سید، ایس پی سیکورٹی عبادت نثار، ڈی سی قصور عمارہ خان، ڈی سی ننکانہ صاحب سائرہ عمر، ایس پی ٹریفک محمد آصف سمیت جلوسوں کے لائسنس داران، علماء اور منتظمین نے شرکت کی۔

اجلاس میں انتظامیہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ یوم شہادت علیؓ پر 17 رمضان تا 22 رمضان المبارک تک مجالس و جلوس ہوں گے مگر مرکزی جلوس 21 رمضان المبارک کو لاہور میں نکلے گا۔ جس میں پنجاب بھر سے عزاداران شرکت کریں گے۔اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ ضلع لاہور میں 22 مجالس اور 5 جلوس، ضلع شیخوپورہ میں 19مجالس اور ایک جلوس، ضلع ننکانہ صاحب میں 13 مجالس اور 6 جلوس، ضلع قصور میں 11 مجالس اور 8 مجالس نکلیں گے جن کے لیے سیکورٹی پلان ترتیب دیئے جا چکے ہیں۔

مزید : لاہور