قومی ہاکی ٹیم عالمی درجہ بندی کی پرولیگ میں شرکت کرے گی:آئی ایچ ایف

قومی ہاکی ٹیم عالمی درجہ بندی کی پرولیگ میں شرکت کرے گی:آئی ایچ ایف
قومی ہاکی ٹیم عالمی درجہ بندی کی پرولیگ میں شرکت کرے گی:آئی ایچ ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کارڈیف ( افضل افتخار)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی مردوں کی ٹیم عالمی درجہ بندی ہاکی پرو لیگ میں شرکت کرے گی جو ایک منفرد عالمی بین الاقوامی ٹیم سپورٹ لیگ ہے۔نئی لیگ کا افتتاح جنوری2019 میں کیا جانا ہے اس میں دنیا بھر سے مردوں اور خواتین کی 9 بہترین ٹیمیں اپنے ملک اور ملک سے باہر مجموعی طور پر144 مقابلوں میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔

فلیٹ وکٹس اور خراب موسم نے چمپیئنز ٹرافی کا رنگ پھیکا کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق طے شدہ میچ جنوری سے جون تک ہر ہفتے بڑے اسٹیڈیمز میں منعقد ہوں گے۔پاکستان جو دنیا کی مردوں کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، کا مقابلہ ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، انگلینڈ/برطانیہ، جرمنی، بھارت، ہالینڈ اور نیو زی لینڈ سے ہو گا۔سکاٹش ہاکی کے ساتھ مشترکہ طور پر میزبانی کرنے کی شراکت داری پر اتفاق کے باعث پاکستان اپنے تمام ہوم گراﺅنڈ میچز سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کھیلے گا تاکہ دوسرے ملکوں کےلئے پاکستان میں کھیلنے کے لئے سفر کرنے کی پیچیدگیوں کو محدود کیا جا سکے۔سکاٹ لینڈ میں بڑی پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی کے ساتھ، جب بھی ہاکی پرو لیگ میں گرین سٹکس ایکشن میں ہوں گی توا سٹیڈیم کا جوشیلے حامیوں کے ساتھ کھچا کھچ بھرے ہونے کا امکان ہے ۔لیگ میں شامل ٹیموں کا اعلان ایک انتہائی مسابقتی تجزیاتی عمل کے بعد ہوا ہے جس میں قومی ایسوسی ایشنوں کی جانب سے جمع کردہ مردوں کی13 اور خواتین کی12 درخواستوں پر غور کیا گیا۔ٹیموں کی تصدیق ایف آئی ایچ ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد کی گئی۔ ان کا فیصلہ ایف آئی ایچ یونٹ پورٹ فولیو نفاذ پینل کی سفارشات پر مبنی تھا جس کو شرکت کے متعین معیار پر ہر امیدوار کی درخواست کا تشخیصی جائزہ لینے کا کام سونپا گیا تھا۔
اس حوالے سے ایف آئی ایچ کے سی ای او جیسن میک کریکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہمیں کھیل میں انقلاب لانے والے اس مقابلے کا باضابطہ نام اور اس میں شرکت کرنے والی ٹیموں کا اعلان کرنے پر خوشی ہے جبکہ عالمی دورے اور ایک مقام پر بین الاقوامی لیگز باقاعدگی کے ساتھ کھیلی جاتی ہیں، یہ بلاشبہ اپنی نوعیت کا پہلامقابلہ ہو گا جس میں قومی ٹیمیں ہر سال چھ مہینوں کے دوران دنیا بھر میں اپنے ملک اور باہر بلا تکرار میچز کھیلیں گی۔ہاکی پرو لیگ چار سالوں سے زیر قیام ہے اور وسیع مشاورتی اور تجزیاتی عمل کے بعد عمل میں لائی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ نیا مقابلہ آنے والے کئی سالوں کے لئے اس کھیل میں نئی روح پھونکے گا اور ہاکی کے لئے نمایاں طور پر آمدنیوں میں اضافہ کرے گا۔ نتیجتایہ کھلاڑیوں کے لئے ہاکی کو ایک کیریئر انتخاب بنائے گا جن کو اپنے وطن اور بیرون ملک بڑے، حوصلہ مند، کھچا کھچ بھرے اورجوشیلے مقامات میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا باقاعدگی سے موقع دیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -