فخر زمان نے سری لنکا کیخلاف میچ میں اپنی پہلی نصف سینچری مکمل کر لی

فخر زمان نے سری لنکا کیخلاف میچ میں اپنی پہلی نصف سینچری مکمل کر لی
فخر زمان نے سری لنکا کیخلاف میچ میں اپنی پہلی نصف سینچری مکمل کر لی

  


کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا کیخلاف اپنا دوسرا انٹر نیشنل میچ کھیلنے والے فخر زمان نے انتہائی شاندار انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سینچر ی مکمل کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 34بالز پر8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50رنز بنا لیے ہیں ۔فخر زمان بیٹنگ کیلئے میدان میں اترے تو انہو ں نے آتے ہی ملنگا کو پہلے ہی اوور میں پہلی تین گیندوں پر چوکے لگا کر باولر کا دباﺅ خاک میں ملا دیا ۔اس کے بعد انہو ں نے چوکوں کی بارش کر دی اور سری لنکن باولرز کا بھرکس نکال دیا۔

واضح رہے کہ فخر زمان نے میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آج اپنی بھر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سینچری سکور کرنے کی کوشش کریں گے اور پاکستان کو جیت دلانے میں مکمل کردار ادا کریں گے تاہم اب وہ نصف سینچری بنا کر آوٹ ہو گئے ہیں لیکن انہوں نے اپنی کہی بات ایک طرح سے پوری کر دی ہے اور کیونکہ انہوں نے پاکستانی ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں ایک اچھا سٹارٹ فراہم کر دیاہے۔

مزید : کھیل