میاں برادران نے ہمیں عدالتوں میں گھسیٹا ،تھوڑی سی تفتیش سے ن لیگ کی چیخیں نکل رہی ہیں:بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ن لیگ ماضی کو دہراتے ہوئے اداروں سے ٹکراوکی پالیسی پر چل رہی ہے، میاں برادران نے ہمیں عدالتوں میں گھسیٹا ، اب جبکہ ان کی تھوڑی سی تفتیش ہوئی ہے تو چیخیں نکل رہی ہیں۔
مجھے قائد سے ملنا ہے، جیالوں نے بلاول بھٹو سے ملنے کے مشتاق کارکن کی دھلائی کردی، تقریب میں افراتفری
لاہور میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چییرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کومتنازع بنایا جارہااور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو اپنا کام کرنے نہیں دیا جارہا۔ چھوٹے میاں صاحب کہتے ہیں بچے کوجے آئی ٹی میں ایسے بٹھایاجارہا ہے جیسے اربوں کی کرپشن کی ہو۔ یہ بچہ ایئرکنڈیشن میں بیٹھا ہے،میاں صاحب اپنادوریادکریں۔ملک کی لوٹی ہوئی دولت کی تحقیقات ہو رہی ہے۔میاں صاحبان اورن لیگ والوں کا کب احتساب ہوا ہے؟۔ میاں صاحب آپ نے شہید بےنظیرکے خلاف جھوٹے کیسزبنوائے۔ہم نے اذیتیں کاٹیں،تشدد کیا گیا،کوڑے کھائے۔ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا حکم مانا،آپ کو بھی ماننا ہو گا۔ اٹھارہ اورانیس گریڈ کے افسروزیراعظم سے کیا سوال کریں گے؟جتناعدالتوں سےن لیگ والوں کوریلیف دیاگیااتناکسی کونہیں ملا۔ اس سب کی باوجود پاکستان پیپلز پارٹی سسٹم کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔