نواز شریف اور عمران خان دونوں احتساب کی زد میں ہیں : قمرالزمان کائرہ

Jun 12, 2017 | 08:12 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءقمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان دونوں کرپشن میں ملوث ہیں اور دونوں اس وقت احتساب کی زد میں ہیں ۔

میاں برادران نے ہمیں عدالتوں میں گھسیٹا ،تھوڑی سی تفتیش سے ن لیگ کی چیخیں نکل رہی ہیں:بلاول بھٹو
لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءقمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رویے سے لگ رہا ہے کہ وہ مقدمہ ہار چکے ہیں ۔ مقدمات کی ہار کے اثرات ان کے طرز سیاست سے عیاں ہیں۔ مسلم لیگی قیادت کہتی ہے کہ انہوں نے پنجاب کو بجٹ دوگنا کر دیا ہے میں ان سے پوچھتا ہوں کہ پنجاب کے کسان کو کیا دیا ہے۔ میاں برادران اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے اداروں کے ریکارڈ ہی جلا دیتے ہیں ، میاں صاحب کس کس محکمے کا ریکارڈ جلائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) آئینی اداروں کو دھمکیاں دے کر 90کی دہائی کی سیاست کو زندہ کر رہی ہے۔اب ریکارڈ جلانے اور اداروں کو دھمکیاں دینے سے مسلم لیگ (ن) احتساب سے نہیں بچ سکتی

مزیدخبریں