مسجد نبوی میں عاشقان رسول ﷺ کے لئے ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کا منفرد ترین نظام
مدینہ منورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسجد نبوی ہرسال کروڑوں عاشقان رسول جاتے ہیں ، نبی مہربان ﷺ کے روضے کی جالیوں کا بوسہ ہر عاشق کے دل کی مراد ہوتا ہے۔ سعودی حکومت نے عاشقان رسول ﷺ کو خطے کے گرم موسم کے باعث ٹھنڈک پہنچانے کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں جس کے باعث انہیں ہر وقت ٹھنڈک کا احساس ہوتا رہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسجدنبوی ﷺ کے صحنوں میں ہوا کو ٹھنڈا کرنے والے نظام کا شمار دنیا بھر میں فضا کو مرطوب بنانے والے ضخیم ترین منصوبوں میں ہوتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مسجد کے صحنوں میں 250 چھتریاں نصب ہیں جن کے ستونوں میں 450 چھڑکاؤ والے پنکھے لگے ہوئے ہیں۔ہر پنکھے میں پانی کے چھڑکاؤ کے لیے 16 سوراخ موجود ہیں۔ پنکھوں کے بند ہونے پر چھڑکاؤ بھی رک جاتا ہے۔ ہر پنکھا 7 پَروں پر مشتمل ہے اور یہ 180 ڈگری کے زاویے میں گھومتا ہے۔ پنکھے کا قطر 80 سینٹی میٹر اور چوڑائی 38 سینٹی میٹر ہے جب کہ اس کا وزن تقریبا 120 کلو گرام ہے۔
ویڈیو دیکھیں