پاکستان سے اب تک 18لاکھ 25ہزارعمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ گئے

پاکستان سے اب تک 18لاکھ 25ہزارعمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ گئے
پاکستان سے اب تک 18لاکھ 25ہزارعمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ گئے

  


ریاض(یو این پی)پاکستان سے اب تک 18لاکھ 25ہزارعمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ گئے،سعودی عرب کی طرف سے رواں سال 70لاکھ عمرہ ویزے جاری ہوں گے۔

چینی مسافر طیارے میں دوران پرواز سوراخ بن گیا ، ہنگامی لینڈنگ سے مسافر محفوظ

تفصیلات کے مطابق وزارت حج وعمرہ کے سیکریٹری انجینئر عبد العزیزالدمنہوری نے اعداد وشمار بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے روزانہ 40ہزار معتمر ارض مقدس پہنچتے ہیں جبکہ واپس جانے والوں کی یومیہ تعداد 14ہزار 500ہے۔ رواں سال عمرہ سیزن 15شوال تک جاری رہے گا ۔ اس دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 3لاکھ عمرہ ویزے زیادہ جاری ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مصر سے اب تک 3لاکھ 83ہزار معتمرین آئے ہیں جبکہ انڈونیشیا سے اب تک 5لاکھ44ہزار معتمر ارض مقدس پہنچے ہیں۔

مزید : عرب دنیا


loading...