پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے: سرتاج عزیز
اسلام آباد(یو این پی)وزیر اعظم کے مشیربرائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے استحکام کیلئے وہاں امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے ، خطے کی ترقی، خوشحالی اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے امن اوراستحکام ناگزیر ہے۔
پاکستان سے اب تک 18لاکھ 25ہزارعمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق سرتاج عزیز نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویودیتے ہوئے کہاکہ خطے کی ترقی، خوشحالی اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے امن اوراستحکام ناگزیر ہے ۔پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کامقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں جو دونوں ملکوں کیلئے مشترکہ چیلنج ہے ۔