شعیب ملک 250میچ کھیلنے والے10ویں قومی کھلاڑی بن گئے

شعیب ملک 250میچ کھیلنے والے10ویں قومی کھلاڑی بن گئے
شعیب ملک 250میچ کھیلنے والے10ویں قومی کھلاڑی بن گئے

  


کارڈیف ( افضل افتخار)شعیب ملک کامنفرداعزازپاکستان کی جانب سے250میچزکھیلنے والے دسویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

پاکستان اورسری لنکاکی کرکٹ ٹیموں کے مابین کارڈیف میں کھیلاجانیوالامیچ شعیب ملک کے کیریئرکا250واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ تھا۔پاکستان کی جانب سے زیادہ ون ڈے میچزکھیلنے کااعزازبوم بوم شاہدخان آفریدی کے پاس ہے انہوںنے393ون ڈے انترنیشنل میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کی۔دوسرے نمبرپرانضمام الحق نے375،تیسرے نمبرپروسیم اکرم نے356،چوتھے نمبرپرسلیم ملک نے283،پانچویں نمبرپرمحمدیوسف نے281،چھٹے نمبرپریونس خان نے265،ساتویں نمبروقاریونس نے262،آٹھویں نمبرپرعبدالرزاق نے261،نویں نمبرپراعجازاحمدنے250اوردسویں نمبرپرشعیب ملک نے250ون ڈے انٹرنیشنل میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کی۔

مظفر آباد پاکستان کاامیر ترین ضلع بن گیا، پلاننگ کمیشن نے رپورٹ جاری کردی

مزید : کھیل