لاہور کی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میںسی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم جماعت الاحرار کے2دہشت گرد گرفتار

لاہور کی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میںسی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم جماعت الاحرار ...
لاہور کی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میںسی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم جماعت الاحرار کے2دہشت گرد گرفتار

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی نجی ہاﺅسنگ کالونی میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت الاحرار کے 2دہشت گرد گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اداروں کی نشاندہی پر لاہورکے علاقے کماہاں انٹر چینج کے قریب نجی ہاﺅسنگ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے بارودی مواد اور ڈیٹو نیٹرز سمیت مختلف نوعیت کا اسلحہ بر آمد کر لیا۔

ترجمان کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دہشتگردوں پر کئی روز سے نظر رکھی جا رہی تھی اور انہیں مشکوک حرکات اور خفیہ اطلاعات پر کاررائی کر تے ہوئے گرفتا ر کیا گیا ہے۔ آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم جماعت الاحرار سے ہے جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی ہدایات دی گئی تھیں تاہم کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے بروقت کارروائی کی اور دونوں دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید : لاہور