کپتان ہوا سرفراز، توڑ دیا خان کا ریکارڈ

کپتان ہوا سرفراز، توڑ دیا خان کا ریکارڈ
کپتان ہوا سرفراز، توڑ دیا خان کا ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چمپیئنر ٹرافی کے سنسنی خیز مقابلے میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شائقین کرکٹ کے سامنے سرخروہوگئے انہوں نے محمد عامر کے ساتھ ذمہ داران کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قائدانہ اننگز کھیلی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

سرفراز نے دیا نہ دھوکا اور عامر نے لگایا دنگل، بنا دیا چمپئنز ٹرافی کا نیا ریکارڈ
تفصیلات کے مطابق چمپیئنز ٹرافی کے فیصلہ کن میچ میں جہاں سرفراز احمد کی وفاداری نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا وہیں انہوں نے قومی ٹیم کے کسی بھی کپتان کے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ون ڈے میچز میں پاکستان کی جانب سے جو میچز جیتے گئے ان میں سے کسی بھی کپتان کے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ تھا جنہوں نے1992ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف44رنز سکور کئے تھے، سرفراز احمد نے عمران خان کا ریکارڈ توڑتے ہوئے61رنز بنا کر قومی کپتان کا نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔

مزید :

کھیل -