شاندار کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کو فتح دلوانے پر سرفراز کو مین آف دی میچ قرار دے دیا گیا

شاندار کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کو فتح دلوانے پر سرفراز کو مین آف دی میچ ...

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کو سری لنکا کیخلاف میچ میں جیت دلوا کر سیمی فائنل میں پہنچانے پر سرفراز احمد کو مین آف دی میچ قرار دیاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم انتہائی مشکل دور سے گزر رہی تھی اور پاکستان نے اپنی 7وکٹیں گنوا دی تھیں جبکہ ابھی میچ جیتنے کیلئے 100رنز درکار تھے ایسے موقع پر سرفراز احمد نے میدان میں اتر کر کپتان کا فرض نبھایا اور شاندار بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے 61رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر قومی ٹیم کو فتح دلوائی تاہم اس میں محمد عامر نے ان کا بھر پور ساتھ دیا اور دونوں کھلاڑیوں نے آٹھویں نمبر پر آ کر 75رنز کی شراکت قائم کی ۔سرفراز کو انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیاہے ۔

مزید : کھیل