سپورٹس اینکر زینب عباس کی سیلفی کام آگئی،شاہینوں نے سری لنکا کو چاروں شانے چت کردیا

سپورٹس اینکر زینب عباس کی سیلفی کام آگئی،شاہینوں نے سری لنکا کو چاروں شانے ...
سپورٹس اینکر زینب عباس کی سیلفی کام آگئی،شاہینوں نے سری لنکا کو چاروں شانے چت کردیا

  


کارڈف (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ سری لنکا کے میچ ہارتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کی سپورٹس اینکر زینب عباس کا شکریہ ادا کرنا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپورٹس اینکر زینب عباس ان دنوں انگلینڈ میں چیمپیئنز ٹرافی کی کوریج کیلئے موجود ہیں جہاں سے وہ اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کے ذریعے مداحوں کو چیمپیئنز ٹرافی سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران زینب عباس نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس کے بعد میچ کے دوران کوہلی بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوگئے۔ اگلے ہی میچ میں زینب عباس نے جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ ایک سیلفی پوسٹ کی جس کے بعد میچ کے دوران جنوبی افریقن کپتان بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

”اب اگلی سیلفی۔۔۔“ پاکستانیوں نے زینب عباس کی ”منتیں“ شروع کر دیں، اب کن کیساتھ تصویر بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں؟ جان کر زینب عباس کو بھی ہنسی پر قابو رکھنا مشکل ہو گیا

ان دو سیلفیوں سے شہرت حاصل کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر زینب عباس سے سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کے ساتھ سیلفی کی فرمائش کرنا شروع کردی ۔ سپورٹس اینکر نے بھی اپنے مداحوں کو مایوس نہ کیا اور میچ شروع ہونے سے پہلے ہی سری لنکن کپتان کے ساتھ بھی سیلفی پوسٹ کردی۔

معروف سپورٹس صحافی زینب عباس پاکستان کی کس معروف ترین سیاسی شخصیت کی بیٹی ہیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

پاکستان نے ناک آﺅٹ میچ میں سنسنی خیز میچ کے بعد سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ سری لنکا کو غیر یقینی شکست دیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر زینب عباس کے چرچے شروع ہوگئے ہیں اور انہیں پاکستان ٹیم کی اچھی قسمت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید : کھیل