سری لنکا کے خلاف فتح کسی کے بھی نام نہیں کروں گا، کپتان سرفراز کا دو ٹوک اعلان

سری لنکا کے خلاف فتح کسی کے بھی نام نہیں کروں گا، کپتان سرفراز کا دو ٹوک اعلان
سری لنکا کے خلاف فتح کسی کے بھی نام نہیں کروں گا، کپتان سرفراز کا دو ٹوک اعلان

  


کارڈف (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف ناک آﺅٹ میچ جیت کر اس فتح کو کسی کے بھی نام نہیں کیا اور یہ فتح کسی کو بھی ڈیڈیکیٹ کرنے سے صاف انکار کردیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے کپتان سرفراز سے سوال کیا کہ وہ آج کا میچ کس کے نام کرنا چاہیں گے؟۔ صحافی کے سوال پر سرفراز احمد نے انتہائی شکستہ دل کے ساتھ کہا کہ جب ہم ایک میچ ہار جاتے ہیں تو بہت زیادہ تنقید ہوتی ہے اس لیے میں یہ فتح میں کسی کو بھی ڈیڈیکیٹ نہیں کرتا بس اس فتح پر اللہ کا شکر ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کوششوں اور اللہ کے خاص فضل و کرم کی وجہ سے آج کا میچ جیتے ہیں اس لیے اسے کسی کے نام نہیں کروں گا بلکہ فتح پر صرف اور صرف اللہ کا شکر ادا کروں گا۔

مزید : کھیل