محمد اور عامر اور جنید خان کا بولنگ سپیل میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا: سرفراز احمد

محمد اور عامر اور جنید خان کا بولنگ سپیل میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا: سرفراز ...
محمد اور عامر اور جنید خان کا بولنگ سپیل میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا: سرفراز احمد

  


کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف میچ میں محمد عامر اور جنید خان کے بولنگ سپیل کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ میچ سے پہلے سب لوگ کہہ رہے تھے کہ ہم جیت ہی نہیں پائیں گے لیکن لڑکوں نے فیلڈنگ اور بالنگ میں بہت کمال کیا ۔ آج کا میچ جیتنے کا سارا کریڈٹ بالنگ کوچ، بالرز اور ٹیم مینجمنٹ کو جاتا ہے۔ بالخصوص کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کا کریڈٹ ہمارے بالنگ کوچ کو جاتا ہے، اظہر محمود بالرز پر بہت زیادہ محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے میچ کے ٹرننگ پوائنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالرز نے اننگز کے آغاز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پریشر بڑھایا لیکن بعد میں سری لنکا کی ایک دو پارٹنر شپس اچھی رہیں جس کی وجہ سے سکور اتنا اوپر چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر اور جنید خان نے اننگز کے بیچ میں شاندار سپیل کیا جس کی وجہ سے پارٹنر شپس ٹوٹیں اور یہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں جنید خان نے تین اور محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

مزید : کھیل