ہر پریشانی اور کام میں آسانی کے لئے بزرگوں کے آزمودہ اسم اعظم کا ذاکر بننے کا طریقہ

ہر پریشانی اور کام میں آسانی کے لئے بزرگوں کے آزمودہ اسم اعظم کا ذاکر بننے کا ...
ہر پریشانی اور کام میں آسانی کے لئے بزرگوں کے آزمودہ اسم اعظم کا ذاکر بننے کا طریقہ

  


لاہور ( نظام الدولہ) دعا سے تقدیر بدل جاتی ہے اور ہر مشکل ٹل جاتی ہے ۔اس حوالے سے اکثر لوگ اسمائے اعظم کی تلاش کرتے اور بزرگان دین سے رہ نمائی لیتے ہیں ۔جہاں تک اسم اعظم کا تعلق ہے تو اللہ کریم کا ہر اسم مبارک اسم اعظم ہے جسے ،تقویٰ،آداب ،یقین اور اصولوں کے ساتھ پڑ ھ کر فیض و فوائد سمیٹے جاسکتے ہیں۔آج ہم آپ کو اللہ کریم کے اسمائے تعالیٰ کے مرکب سے ایک ایسا ذکر بتارہے ہیں جواللہ کے برگزیدہ بندوں کا محبوب ذکر رہا ہے اور خاص طور پرماہ رمضان میں ہر نماز کے بعد بطور دعا پڑھا جاتا ہے۔اس ذکر کو وظیفہ بنانے کے لئے لازم ہے کہ پہلے اپنی زکوٰة چار نوافل کی صورت ادا کی جائے،نماز تہجد کے وقت چار نوافل ادا کرکے اوّل آخر درود خضری گیا رہ گیارہ مرتبہ پڑھنے کے بعد اکیالیس سو بار اس ذکر کی تسبیح اکیالیس روز تک کی جائے ۔یہ ذکر ہے” یا حلیم و یا علیم یا علی یا عظیم“ ۔پاکیزگی اور اخلاص بہت ضروری ہے۔اللہ کریم اس تسبیح کا ذکر کرنے والے کی مشکلات حل کرتے اور اسکے کاموں کی اصلاح فرماتے ہیں ۔ذکر کے اکیالیس روز مکمل ہونے کے بعد پھر چار نوافل شکرانہ کے ادا کرنا ہوں گے اورہر روز ایک سو بار تسبیح کر لیا کرے تو ان شاءاللہ وہ ذاکر اللہ کے فضل سے مالا مال ہوگا۔بیماری،روزگار،سکون قلب،امتحان ،سفر ،دشمنوں کے شر ایسے معاملات میں ذاکر کو اللہ کی جانب سے خصوصی شفا و نجات حاصل ہوگی۔

مزید : Ramadan News