محمد عامر نے اتنا سکور بنا دیا کہ حفیظ، بابر اعظم اور شعیب ملک مل کر بھی نہیں بنا سکے
کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کا مڈل آرڈر حاضری لگوا کر نکلنے کے چکر میں رہا ۔مڈل آرڈر کی ناکامی کے بعد سرفراز احمد اور محمد عامر نے گرین شرٹس کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو کنارے لگا کر کامیابی سے ہمکنار کیا، اکیلے محمد عامر نے پروفیسر، بابر اور شعیب ملک سے زیادہ سکور بنا دئیے۔
سری لنکا نے کیچ چھوڑے کیوں کہ آج کل۔۔۔۔۔۔ مصباح الحق نے ایسی بات کردی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے گی
تفصیلات کے مطابق مڈل آرڈر کی ناکامی کے بعد قومی ٹیم کے لئے سرفراز احمد اور محمد عامر مسیحا بن کر سامنے آئے دونوں بلے بازوں نے ذمہ داران کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہچکیاں لیتی بیٹنگ لائن کو شاندارفتح سے ہمکنار کرایا۔محمد عامر نے43گیندوں پر28رنز بنائے جبکہ محمد حفیظ نے5گیندوں پر1،بابر اعظم نے18گیندوں پر10اور شعیب ملک نے20گیندوں پرصرف 11رنز بنائے یوں تین بہترین بلے باز 43گیندوں پر 22رنز ہی بنا سکے۔