این ا ے 69: پرویز الٰہی کے حلقے سے خواجہ سرا نے کاغذات جمع کرا دیئے، مخصوص انداز میں مہم شروع، نیا پاکستان ہمیں ووٹ دینے سے بنے گا: زاہد عرف ریشم

این ا ے 69: پرویز الٰہی کے حلقے سے خواجہ سرا نے کاغذات جمع کرا دیئے، مخصوص ...
این ا ے 69: پرویز الٰہی کے حلقے سے خواجہ سرا نے کاغذات جمع کرا دیئے، مخصوص انداز میں مہم شروع، نیا پاکستان ہمیں ووٹ دینے سے بنے گا: زاہد عرف ریشم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گجرات(ویب ڈیسک)گجرات میں قومی اسمبلی کی نشست پر چوہدری پرویز الٰہی کے مقابلے میں خواجہ سرا بھی میدان میں آگیا۔

حلقہ این اے 69میں ق لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے چوہدری مبشر حسین کے مقابلے میں شی میل ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ سرا زاہد خاں عرف ریشم نے قومی اسمبلی کی سیٹ کیلئے اپنی ٹولی کے ساتھ ریٹرنگ آفیسر و ایڈیشنل سیشن گجرات سید عمران رضا نقوی کی عدالت میں کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے خواجہ سرا ریشم اپنے حامیوں کیساتھ مخصوص سٹائل میں سیشن کورٹ میں داخل ہواتو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

خواجہ سرا نے حلقے میں ڈور ٹو ڈور اپنی انتخابی مہم بھی شروع کر دی ریشم نے ووٹ مانگے کی مہم کیلئے الگ جبکہ اپنے پیشے کی ”ڈانس “ ریہرسل کیلئے الگ الگ اوقات اور شیڈول مقرر کر لیے کاغذات نامزدگی کی فیس جمع کروانے سے قبل خواجہ سرا نے اپنے حامیوں سے پیسے اکٹھے کیے۔ 2013ءکے الیکشن میں بھی زاہد عرف ریشم نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور بعد میں چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں دستبردار ہو گیا تھا خواجہ سرا زاہد عرف ریشم کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان تب بنے گاجب شی میل کو ووٹ دینگے اور اسکی حکومت آئیگی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گجرات /سیاست