A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

ناجائز تعلقات کا الزام , ماموں کے ہاتھوں بھانجی قتل

ناجائز تعلقات کا الزام , ماموں کے ہاتھوں بھانجی قتل

Jun 12, 2018 | 13:46:PM

گجرات (ویب ڈیسک)15سالہ دوشیزہ کوغیرت کے نام پر ماموں نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ گنجاہ کے علاقہ گنجاہ میں ناصر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے غیرت کے نام پر اپنی 15سالہ بھانجی بسمل فضیلت کو قتل کر دیا ہے۔تھانہ گنجاہ پولیس نے مقتولہ کی نانی منور سلطانہ، ماموں ناصر، عائشہ شہزاد ی اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ بسمل فضیلت کے والدین نے 15سال قبل ایک دوسرے سے طلاق لیکر اپنی اپنی شادی کرلی تھی اور مقتولہ بسمل فضیلت اپنی نانی منور سلطانہ اور ماموں ناصر کے پاس رہائش پذیر تھی اس دوران مقتولہ نے اقبال عرف راجا نامی لڑکے سے ناجائز تعلقات استوار کرلیے جس پر ملزمان نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا ہے. پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

مزیدخبریں